ایشیا میں امدادِ باہمی کی نئی لہر

سنٹرل ایشیا کی خبریں افغانستان قازقستان کرغستان ازبکستان تاجکستان ترکمانستان - کھیل کاروبار اور تفریح - ایشیا میں امدادِ باہمی کی نئی لہر

کریم رائبیتوف

2008-10-13

الماتی، قازقستان، 8 اکتوبر۔ سی اے نیوز (CA-News) نے اطلاع دی ہے کہ قازقستان کی وزارتِ خارجہ نے عالمی اور ایشیائی اعتماد کی بحالی کے اقدامات کی کانفرنس (CICMA) کے سلسلے میں رِکسوس ہوٹل میں ایک استقبالیے کا انتظام کیا۔

CICMA کے رکن ممالک افغانستان، آذربائیجان، چین، منگولیا، مصر، ہندوستان، اسرائیل، قازقستان، کرغستان، پاکستان، فلسطین، کوریا، روس، تاجکستان، تھائ لینڈ، ترکمانستان اورازبکستان ہیں، جبکہ ویتنام، انڈونیشیا، ملائیشیا، جاپان، یوکرین، امریکہ، اقوام متحدہ (U.N.)، OSCE اور عرب لیگ اسکے مبصرین میں شامل ہیں۔ اس ادارے کی سربراہی 2010 تک قازقستان کے پاس رہے گی۔

CICMA ایشیا کے خطے میں تحفظ سے متعلق امور کے بارے میں مذاکرات اور مشاورت کا اہتمام کرتی ہے، اہم فیصلے کرتی ہے اور ضروری اقدامات کے اطلاق کا انتظام کرتی ہے، جبکہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں دسمبر 2007 سے ایک مبصر کا کام بھی کررہی ہے۔ اس ادارے کا بنیادی اور اہم ترین ہدف ایشیا میں کثیرالفریقی طریقوں کے ذریعے امدادِ باہمی کو فروغ دینا ہے تاکہ اس خطے میں امن و آشتی، تحفظ اور اِستحکام قائم کیا جاسکے۔

وزیر خارجہ مرات تاژین نے بتایا، "آج CICMA اپنی سرگرمیوں کو عملی اور اطلاقی سطح پر لانے کے تناظر میں ایک انتہائی اہم موڑ پر کھڑی ہے۔"

انہوں نے کہا، "گو ہمارا مشترکہ گھر ایشیا اپنے حیران کن تنوع کیلئے تمام عالم میں مشہور ہے، لیکن بدقسمتی سے آج اسے بہت سے مسائل، خطرات اور لڑائی جھگڑوں کا بھی سامنا ہے۔ گوناگوں عالمی تہذیبوں اور مذاہب مثلاً اسلام، عیسائیت، بدھ مت اور یہودیت کا گہوارہ ہونے کی بناء پر، جو رحمدلی اور آگہی کا مظہر ہیں، اس براعظم نے ایسی ثقافتوں اور تہذیبوں کو جنم دیا ہے جو امن و آشتی، صبر وبرداشت اور مسائل کو جمہوری طریقوں کے ذریعے حل کرنے جیسی اعلٰی اقدار کی پاسداری کرتی ہیں۔"

تاژین نے کہا کہ الماتی میں منعقد کی جانے والی CICMA کی میٹنگ کا اہم ترین مقصد اس تاریخی ورثے کو بروئے کار لاتے ہوئے علاقے میں امدادِ باہمی کو فروغ دینا ہے جس سے ایک محفوظ اور مضبوط ایشیا کی تعمیر ممکن ہوجائے گی۔

اس مضمون کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟ (کل ووٹ: 0)

رائے دیں ( کامنٹ پالیسی )

* پُر کرنا ضروری ہے
Button