-
کرغیزستان بشکیک-اوش شاہراہ تعمیر کریگا
-
کراچی پولیس نے لیاری میں امن بحال کر دیا
-
مردان خودکش دھماکے میں رکن صوبائی اسمبلی جاں بحق
-
جنوبی کرغیزستان میں نوجوانوں کا میلہ یکجہتی کو مضبوط بنائے گا
ایشیائی ترقیاتی بینک کے سرمائے سے نوریک پن بجلی گھر کے بیرونی سوئچ گیئر کی بحالی
سنٹرل ایشیا کی خبریں افغانستان قازقستان کرغستان ازبکستان تاجکستان ترکمانستان - کھیل کاروبار اور تفریح - ایشیائی ترقیاتی بینک کے سرمائے سے نوریک پن بجلی گھر کے بیرونی سوئچ گیئر کی بحالی
سیاوش مختان
2008-11-22
دو شنبہ — تاجکستان میں ایشیائی ترقیاتی بینک کی نمائندہ تاتینا ییوستیفیاوا کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) تاجکستان کو 54.7 ملین ڈالر کی امداد دے گا۔ اس امداد سے نوریک پن بجلی گھر کے بیرونی سوئچ گیئر کے پرانے سامان کو بدلا جائے گا اور انہیں کسی دوسری مستحکم جگہ پر لگایا جائے گا۔
اس امداد سے 500 کلو واٹ کے دو سوئچ گیئر بحال کیے جائیں گے جو کہ بجلی کی مسلسل بحالی جاری رکھنے کے لیے ضروری ہوتے ہیں۔ اس مرمت کی وجہ سے اس نظام کے کچھ حصہ کو بند کرنا پڑے گا۔ یہ نظام 30 سال پہلے تعمیر کیا گیا تھا اور یہ اب بجلی کی مسلسل فراہمی کو جاری رکھنے کے قابل نہیں رہا ہے۔ اس کے علاوہ موجودہ مقام کی غیر مستحکم زمین کی وجہ سے بھی سوئچ گیئر کے کچھ حصے دھنس گئے ہیں اور اس کی وجہ سے ٹرانسمیشن کے بند ہو جانے کے لیے خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔
اس تعمیر نو پر 66.8 ملین امریکی ڈالر کا خرچہ آئے گا اور تاجکستان کی حکومت اس منصوبے کے لیے ضروری باقی12.2 ملین ڈالر فراہم کرے گی۔
تاجکستان کی وزارت برائے توانائی و صنعت میں توانائی کی پالیسی کے سربراہ عبدالو قربانوو نے کہا کہ 220 کلو واٹ بیرونی سوئچ گیئر کا سامان پہلے ہی تبدیل کر دیا گیا ہے۔ اس کے لیے سرمایہ جرمنی کے ترقیاتی بینک کریدایتانسٹالٹ فر وایڈرآفبایو نے فراہم کیا ہے جو کہ 25 ملین یورو کے قرض کی صورت میں ہے۔
نوریک پن بجلی گھر کی صلاحیت 3,000 میگا واٹ ہے اور یہ تاجکستان کی بجلی کا 70 فیصد حصہ پیدا کرتا ہے۔ یہ بجلی گھر قازقستان، کرغستان، ترکمانستان اور ازبکستان کو بجلی فراہم کرنے کے نظام میں ایک کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔
نوریک پن بجلی گھر کے ذخائر میں جمع ہو جانے والا گارا، دوسرا ایسا مسئلہ ہے جس پر تاجکستان کے بجلی کے انجنیرز کو پریشانی ہے۔ یہ ذخائر صرف پن بجلی گھر کے لیے ہی اہم نہیں ہیں بلکہ یہ پانی جمع کرتے ہیں جو موسم گرما میں فصلوں کی آب پاشی کے لیے وسط ایشیا کے دوسرے ممالک کو فراہم کیا جاتا ہے۔
ماہرین کا خیال ہے کہ روگن پن بجلی گھر کی تعمیر کے مکمل ہونے سے وہ ذخائر کے لیے ایک فلٹر کا کام کرے گا اور جس سے نوریک میں گارے کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔ یہ بجلی گھر واخش دریا کے اوپری حصے پر تعمیر کیا جائے گا۔







![پشاور میں 14 جون کو کاریگر چائے پکانے کے برتن کی مرمت کر رہے ہیں۔ [اشفاق یوسفزئی]](/shared/images/2013/06/18/pakteapot-230_184.jpg?1371554704)
رائے دیں ( کامنٹ پالیسی )