-
ترکمانستان میں صحت بخش خوراک کا پروگرام منظور
-
افغانستان میں ترکی کا کردار برقرار
-
فاٹا میں دو ہزار تیرہ کے اختتام تک پولیو کے خاتمے کا امکان، حکام
-
کرغیزستان میں اسلحہ قوانین سخت کرنے پر غور
کرغیز رقاص آتائی عمرزاکوف نوجوانوں کو متاثر کر رہا ہے
برقی بوگالو رقص نے کرغزستان میں نوجوانوں کے دل جیت لیے
آسل عثمونالییفا
2011-12-29
بشکیک - کرغیز نوجوان اپنے ہی ایک ساتھی، روس اور کرغزستان میں 21 سالہ مشہور ٹی وی رقاص آتائی عمرزاکوف، سے متاثر ہو کر برقی بوگالو (برقی بوگی) رقص سیکھ رہے ہیں۔
برقی بوگالو دبکنے اور ہپ ہاپ رقص کا ایک طرز ہے جس میں جسم کے اعضاء کو روانی سے حرکت دی جاتی ہے، لیکن عمرزاکوف کے کیس میں، اس میں برقی موسیقی کے مطابق لمبے لمبے توقف کے سات روبوٹ جیسی رکنے کی حرکات شامل ہیں۔
عمرزاکوف نے اپنے منفرد سٹائل اور رقص سے نوجوانوں کو متاثر کیا، اور اس نے اسے نومبر میں منعقد ہونے والے ٹیلیوژن پر ٹیلنٹ کے مقابلے "کسکو سلونسکو ما ٹیلنٹ" جیتنے میں مدد دی۔ اس نے 100،000 یورو (6.1 کرغیز سوم) انعام اور لاس ویگاس میں مقابلے میں شرکت کرنی کی دعوت جیتی۔
ضلدیز ریدلوفا ایک قوم پرست کرغیز جو چیک ریپبلک میں رہتی ہیں اور شو دیکھنے گئی تھیں نے کہا کہ آتائی نے یورپ کو ایک مختلف کرغزستان متعارف کرایا۔ میں آتائی اور اپنے ملک پر فخر محسوس کرتی ہوں۔ اس کی کامیابی کا زیادہ انحصار اسکی ذاتی وجاہت پر ہے، اس کی قسمت اتنی اچھی نہ ہوتی اگر اس میں رومانی نازک پن نہ ہوتا۔
بریتسلاوا سے واپس آنے کے بعد عمرزاکوف نے کہا کہ وہ اس بات پر خوش ہے کہ اس نے کرغزستان کے دوسرے نوجوانوں کے لیے مثال قائم کی ہے۔ اس کا گزشتہ نومبر میں پارلیمنٹ کے اجلاس میں بھی ذکر ہوا تھا، جہاں ارکان پارلیمنٹ نے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کو فروغ دینے کے ایک منصوبے پر بحث کی تھی۔
ارکان پارلیمنٹ نے عمرزاکوف کو ایک مثال کے طور پر پیش کیا اور کہا کہ نوجوانوں میں ٹیلنٹ کو فروغ دینے کے لیے ایک فنڈ قائم کیا جانا چاہیے۔
کارابالتا سے 21 سالہ زولدوش کی والدہ آئنورا ابراییفا نے کہا کہ عمرزاکوف نے میں بیٹے کو متاثر کیا ہے۔ زولدوش کے کوئی دوست نہیں تھے اور وہ فارغ وقت اپنے کمرے میں وڈیو گیمز اور نیٹ سرچ کرنے میں گزارتا تھا۔
گزشتہ سال اس نے یوٹیوب پر آتائی کی چند وڈیوز دیکھیں اور مجھے کہا کہ وہ بھی رقص کرنا چاہتا ہے۔ اس نے رقص کے اسکول میں داخلہ لے لیا جہاں اسے نئے دوست مل گئے۔
بشکیک سے ہائی اسکول کی ماہر نفسیات شیرین ریاسالییفا نے کہا رقص نوجوانوں کی توانائی کو صرف کرنے کا ایک اچھا طریقہ ہے۔ یہ بات اہم ہے کہ یہ توانائی منفی سمت جیسا کہ انتہاء پسندی، جرائم پیشہ سرگرمیوں اور منشیات میں نہ لگے۔ رقص اس میں مددگار ہو سکتا ہے۔
اوش کی مارکیٹ کے ایک تاجر کانیبک کریموف نے کہا کہ عمرزاکوف کے رقص کی وڈیوز کی اچھی مانگ ہے۔ انہوں نے کہا کہ زیادہ تر نوجوان رقص سیکھنے کے لیے یہ ڈی وی ڈیز خریدتے ہیں۔
کارا بالتا کالج کے 18 سالہ ايگام نے کہا کہ وہ رقص کو ایک مشغلہ سمجھتا تھا، لیکن حال ہی میں اس نے طلباء کے کنسرٹ میں اپنے فن کا مظاہرہ کرنا شروع کیا اور اپنا سٹائل اپنانے کی کوشش کر رہا ہوں، اگرچہ اس کے زیادہ تر نمبر عمرزاکوف کے سٹائل کی نقل ہیں۔
اس نے کہا کہ مجھے آتائی کی لچک پسند ہے اور اس کی طرح حرکت کرنا سیکھنا چاہتا ہوں۔ لیکن میں اپنا سٹائل بنانا چاہتا ہوں، اس وجہ سے میں دوسرے ڈانسروں کی وڈیو ڈاؤن لوڈ کرتا ہوں، ان میں سے بہترین چیزیں ادھار لیتا ہوں اور پھر اس مرکب تیار کرتا ہوں۔
ایک نوجوان رقاص اولوبک نے کہا کہ بہت سے نوجوانوں نے آتائی کی طرح رقص کرنا شروع کر دیا ہے۔ جب میں نے رقص کا اسکول کھولنے کا فیصلہ کیا، کالج کے ڈائریکٹر نے مجھے ایک کمرہ الاٹ کیا اور موسیقی کے آلات استعمال کرنے کی اجازت دی۔ میں ہفتے میں رقص کی تین کلاسیں لیتا ہوں۔
سولہ سالہ آئنورا برمتوفا نے کہا کہ اس کے والدین رقص کرنے اس کے شوق کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں اور اولوبک کی کلاسوں میں شرکت کرنے کی اجازت دیتے ہیں۔
اس نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ میں بال روم رقص سیکھوں، لیکن مجھے آتائی کا سٹائل پسند ہے، یہ جدید اور خوبصورت ہے۔
اسکول کے سب سے کمر عمر رقاص 10 سالہ باکیت کو سٹائل کے بارے میں زیادہ پتہ نہیں ہے، لیکن اس کا کہنا ہے کہ میں آتائی کی طرح رقص کرنا چاہتا ہوں۔
بشکیک یونیورسٹی برائے ہیومینٹیز کے 17 سالہ طالب علم رستم والکیلوف نے کہا برقی بوگی اور بریک رقص اس کی عمر کے لڑکوں میں مشہور ہو رہے ہیں۔
اس نے کہا کہ آتائی کی کامیابی کے حوالے سے اس کو 100،000 یورو کے انعام نہ کہ آتائی کے ٹیلنٹ نے متاثر کیا۔ یہ ایک اچھا تصور ہے کہ آپ اپنے ٹیلنٹ کی وجہ سے اتنی زیادہ رقم کما سکتے ہیں اور آپکو کامیابی حاصل کرنے کے لیے امیر اور با اثر رشتہ داروں کی ضرورت نہیں ہوتی۔ آتائی نے ہمیں اپنی صلاحیتوں پر اعتماد کرنے کا درس دیا ہے۔







![پشاور میں ایک کمہار 22 مئی کو ایک بھٹی میں پکانے سے پہلے پھولوں کے گملے کی نوک پلک سنوار رہا ہے۔ [ظاہر شاہ]](/shared/images/2013/05/24/pakpot-230_184.jpg?1369394104)
رائے دیں ( کامنٹ پالیسی )
قارئین کے تبصرے
آتائی عمرزاکوف قوم کا وقار ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ قازقستان کا وقار بلند کرنے کے لیے اس جیسے مزید نوجوان پیدا ہونگے! خوش قسمت رہو، آگے بڑھتے جاؤ اور رکنا مت آتائی!
جدید انداز اور طریقہ کار کو ہر کوئی پسند کر رہا ہے۔ نئی بات یہ کہ لوگ آسانی سے متاثر ہو جاتے ہیں۔ مجھے عطائی بھی اچھا لگتا ہے۔
عطائی اچھا انسان ہے جسے پوری قوم چاہتی ہے۔ اس کا انداز نہایت منفرد ہے اور اس کا مقابلہ کرنا کسی کے لیے بھی ممکن نہیں۔
عطائی، بہت خوب۔ مجھے فخر ہے کہ میرے ملک میں بھی ایسا باصلاحیت نوجوان موجود ہے۔ عطائی بہت خوب۔
عطائی، بہت خوب۔ مجھے خوشی ہے کہ کرغزستان میں ایسا با صلاحیت نوجوان ہے جو اس قدر عمدہ ڈانس کرتا ہے ور اپنی ایک عیحدہ شناخت رکھتا ہے۔ نوجوانوں کے لیے آگے بڑھنے کا ایک اور موقعہ ہے۔ اگر کسی میں خواہش اور لگن ہو تو اسے ترقی کرنے اور آگے بڑھنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ میری دعا ہے کہ ہر نوجوان عطائی کی طرح ہی کامیاب ہو۔
21ویں صدی میں جمہوریہ چیک سے تعلق رکھنے والے 21 سالہ آتے نے اعزاز جیتا اور دنیا کو دکھا دیا کہ کرغز لوگ بھی کس قدر ذہین ہیں۔
میں رقص کرنا چاہتا ہوں۔
یہ مشعل راہ ہے۔