-
ازبک تھیٹر گروپ کی جانب سے عصر حاضر کے ڈرامہ کی تعلیم
-
مصر میں القاعدہ سے روابط رکھنے والے دہشت گرد گروپ کے اراکین کی گرفتاریوں کا اعلان
-
افغانستان میں قدرتی آفات کے متاثرین کی مدد
-
نماز جمعہ کے دوران حملوں میں 20 افراد جاں بحق، تقریبا 50 زخمی
ازبکستان، تاجکستان کے درمیان 2010 کے لئے گیس کی قیمتوں پر تبادلہ خیال
نکولس پلوگن
2009-12-15
دوشنبہ -- تاجکستان کی کمپنی تاجک ٹرانس گیز نے 2010 کے لئے ازبک گیس کی قیمتوں کے تعین پر ہونے والے مذاکرات میں پیشرفت کی اطلاع دی لیکن ابھی تک کوئی معاہدہ طے نہیں پایا ہے۔
تاجک ٹرانس گیز کے سربراہ، سید مامد شروف الدینوف، نے ریڈیو فری یورپ (RFE) کو بتایا کہ توقع ہے کہ دونوں ملک آئندہ دو ہفتوں میں اپنے مذاکرات مکمل کرلیں گے۔
اگرچہ عالمی منڈی میں گیس کی قیمتیں گر چکی ہیں لیکن ازبکستان اپنے ہمسایہ ملکوں تاجکستان اور کرغزستان سے 240 امریکی ڈالر فی 1,000 مکعب میٹر گیس کی قیمت پر مصر ہے۔ شروف الدینوف نے ریڈیو فری یورپ کو بتایا کہ وہ 2010 کے لئے قیمت میں 30 فی صد کمی دیکھنا چاہتے ہیں۔
کرغزستان اور تاجکستان دونوں کے لئے ازبک گیس کی یکساں قیمت ہے جبکہ خطے کے دیگر ممالک اس سے کم قیمت ادا کرتے ہیں۔ اس کے باعث ان قیاس آرائیوں کو تقویت ملتی ہے کہ دونوں ملکوں سے وصول کی جانے والی بلند قیمت ان کی جانب سے بین السرحدی دریاؤں پر پن بجلی گھر تعمیر کرنے کے منصوبوں پر اثر انداز ہونے کی کوشش ہے۔ ازبکستان کو خدشہ ہے کہ پن بجلی گھروں کی تعمیر سے وادی فرغانہ میں آب پاشی کے لئے دستیاب پانی میں کمی واقع ہو جائے گی۔







![خیبر پختونخواہ صوبائی اسمبلی کی عمارت میں نومنتخب اسمبلی کے پہلے اجلاس سے قبل 15 مئی کو بحالی کا کام جاری ہے۔ افتتاحی اجلاس کے لئے ابھی تاریخ متعین نہیں کی گئی۔ [سید انصار عباس]](/shared/images/2013/05/17/pakassemblyphoto-230_184.jpg?1368834606)
رائے دیں ( کامنٹ پالیسی )