پاکستان، افغانستان میں کینسر کے مرض میں اضافہ
اشفاق یوسف زئی
2012-02-06
پشاور - انسٹی ٹیوٹ آف ریڈیو تھراپی اور نیوکلیئر میڈیسن (ارنم) نے کہا ہے کہ 2010 کے مقابلے میں اس سال پاکستان اور افغانستان میں کینسر کے مریضوں میں اضافہ ہوا ہے۔
ارنم کے سینیئر میڈیکل افسر ڈاکٹر راؤف خٹک نے 6 فروری کو کنسر کے عالمی دن کے موقع پر ایک سیمنار کو بتایا کہ 2011 میں کینسر کے مریضوں کی تعداد 5,461 تک پہنچ گئی، جو کہ 2010 میں 4,877 تھی۔ ان میں 3,233 یا 59 فیصد مریض کے پی، 685 یا 12.5 فیصد مریض وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقہ جات اور 1،534 يا 28 فیصد مریض افغانستان سے ہیں۔
پاکستان کے روزنامہ دی نیشن کے مطابق، ڈاکٹر ثمر مبارک مند نے اسلام آباد میں 6 فروری کو کینسر کے عالمی دن کے حوالے سے جو کہ چار فروری کو منایا جاتا ہے ایک فنکشن کو بتایا کہ پاکستان میں سالانہ تقریبا 200،000 نئے کینسر کے مریضوں کی تشخیص کی جاتی ہے۔












رائے دیں ( کامنٹ پالیسی )