-
تاجکستان میں دہشت گردی کی روک تھام کی کوششیں
-
پاکستان میں قدرتی گیس کی پائپ لائنوں پر حملوں سے صارفین، معیشت کا نقصان
-
کرغزستان میں فضائی نقل و حمل کی سہولیات کو ترقی دینے کے اقدامات
-
خیبر پختونخواہ میں موبائل فون کے شعبے کی نمو کو فروغ دینے کا فیصلہ
کوئٹہ میں اے این پی کے جلسے میں بم دھماکے سے چھ افراد جاں بحق، دس زخمی
اسٹاف رپورٹ
2012-07-13
کوئٹہ – کوئٹہ میں 13 جولائی کو اے این پی کے جلسے کے قریب ہونے والے دھماکے میں عوامی نیشنل پارٹی کے ایک رہنما سمیت چھ افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہو گئے۔ یہ بات ذرائع ابلاغ کی خبروں میں بتائی گئی۔
جیو نیوز کی خبر کے مطابق، کچلاک بازار میں جلسہ شروع ہوئے ابھی 15 منٹ ہی گزرے تھے کہ اسٹیج کے عقب میں کھڑی ایک موٹر سائیکل میں دھماکہ ہوا۔ دھماکے کے بعد اے این پی کے مشتعل کارکنوں نے ہوائی فائرنگ کی۔
ذرائع ابلاغ کی خبروں میں بتایا گیا کہ دھماکے میں پشتون اسٹوڈنٹس فیڈریشن اور اے این پی کے سرگرم کارکن ملک قاسم جاں بحق ہو گئے جبکہ زخمیوں میں اے این پی کے صوبائی صدر اورنگزیب کاسی اور ان کی اہلیہ بھی شامل ہیں۔
زخمیوں اور لاشوں کو سول اسپتال اور کمبائنڈ ملٹری اسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے۔
ذرائع ابلاغ کی خبروں کے مطابق 7 کلوگرام وزنی اس بم کے دھماکے سے پانچ گاڑیوں کو نقصان پہنچا اور بجلی کے کھمبے اکھڑ گئے۔







![بشکیک کے آلا تو اسکوائر میں 20 مئی کو بچے ایک چشمے میں نہا رہے ہیں۔ اس علاقے میں درجہ حرارت 23-25 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے۔ [الان نذروف]](/shared/images/2013/05/21/kgfountain-230_184.jpg?1369146904)
رائے دیں ( کامنٹ پالیسی )
قارئین کے تبصرے
یہ ایجنٹوں کے ایک گروہ کی کھیلی جانے والی گیم ہے جو افغانیوں کے اتحاد کے خلاف ہیں۔ اس کی بڑا مقصد افغانستان کو اکٹھا کرنے کی کوششوں میں رکاوٹ پیدا کرنا ہے۔ ان کے پاس ان کے ہتھیار ہیں جو تمام سمتوں، نسلوں، مذاہب، فرقوں، سیاست میں کام کرتے ہیں۔ ان ایجنٹوں کو اپنی آنکھیں کھولنی چاہییں اور حقائق دیکھنے چاہییں۔ افغانستان میں 40 سے 45 فیصد پشتونوں کی اکثریت ہے لیکن باقی کے قبائلی گروپ 55 سے 60 فیصد ہیں۔ جنگیں کبھی جیتی نہیں جاتیں۔ یہ ان کے لیے شرمناک عمل ہے جو دعوٰی کرتے ہیں کہ وہ مسلمان ہیں لیکن وہ مختلف قبائلی گروبوں کو کئ بنیادوں پر اختلافات میں ڈالنے کا برا کھیل کھیلتے ہیں۔ میری خواہش ہے کہ ایک دن یہ قبائلی گروپ اپنے دشمن کا کالا چہرہ ڈھونڈ لیں اور دنیا کے سامنے لے آئیں۔