-
کرغیزستان بشکیک-اوش شاہراہ تعمیر کریگا
-
کراچی پولیس نے لیاری میں امن بحال کر دیا
-
مردان خودکش دھماکے میں رکن صوبائی اسمبلی جاں بحق
-
جنوبی کرغیزستان میں نوجوانوں کا میلہ یکجہتی کو مضبوط بنائے گا
پاکستان میں 3 روزہ پولیو مہم شروع
اشفاق یوسفزئی اور سید عنصر عباس
2012-07-16
پشاور - پاکستانی حکومت نے 16 جولائی کو تین روزہ انسداد پولیو مہم شروع کی جس کے دوران 5 سال تک کی عمر کے 34 ملین بچوں کو حفاظتی قطرے پلائے جائینگے۔ یہ بات ایک اہلکار نے بتائی۔
خیبر پختونخواہ (کے پی) میں حفاظتی ٹیکوں کے توسیعی پروگرام کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر جانباز آفریدی نے 16 جولائی کو سینٹرل ایشیاء آن لائن کو بتایا کہ اس مہم کے دوران کے پی اور وفاق کے زیرانتظام قبائلی علاقہ جات میں مجموعی طور پر 5 ملین بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے (او پی وی) پلائے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ طبی کارکنوں کے خلاف طالبان کی دھمکیوں کی وجہ سے شمالی اور جنوبی وزیرستان میں تقریبا 318,000 بچے او پی وی سے محروم رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ طالبان بچوں کی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ افغان اور چینی سرحدوں کے ساتھ علاقوں سمیت انتہائی دور افتادہ علاقوں میں بھی بچوں کو حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ افغان سرحد پر تقریبا 20 حفاظتی قطروں کے مراکز بنائے گئے ہیں۔
حکومت نے مہم کی مشہوری کے لیے یونین کونسلوں کو 35 ملین روپے (370,000 ڈالر) جاری کیے ہیں۔







![پشاور میں 14 جون کو کاریگر چائے پکانے کے برتن کی مرمت کر رہے ہیں۔ [اشفاق یوسفزئی]](/shared/images/2013/06/18/pakteapot-230_184.jpg?1371554704)
رائے دیں ( کامنٹ پالیسی )